قاہرہ، 31 جولائی (رائٹر) یمن میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کی سمت میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی امن مذاکرات کی مدت ایک ہفتے کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔
یمن حکومت اورحوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری تشدد کی وجہ سے مذاکرات کے پٹری سے
اترنے کا خدشہ تھا۔
یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی اسماعیل بن شیخ احمد نے آج ایک بیان جاری کر کےکہا’’ ہمیں امید ہے کہ دونوں فریقوں کے نمائندے اس ہفتے کے دوران امن عمل کو بحال کرنے کی سمت میں پیش رفت کر سکتے ہیں